‘ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی اور انکی فلاح و بہبود کیلئے تعلیم اور ملازمت کی مواقع دیا جائے ،جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

-گورنر اور وزیراعلی نگران کابینہ جلد قلات کی نوجوانوں کی مطالبات کو تسلیم کیا جائے،رہنمائوں کا احتجاجی کیمپ کی شرکا سے خطاب

اتوار 24 ستمبر 2023 22:05

) کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی ناظم دوئم مولانا محمد ابراہیم ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا صالح محمد حافظ امین اللہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قلات سے لانگ مارچ کرنے والے کی احتجاجی کیمپ ختم کرنے پر احتجاجی کیمپ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات کی مسائل پر آپ کی پیدل لانگ مارچ نے رنگ لایا گورنر بلوچستان تک آپ کے مطالبات کو پہنچا دیا اور پیرکو وزیراعلی تک بھی پہنچائے گی لانگ مارچ کی شرکا نے مولانا قاری مہراللہ کی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کر دیا صوبے کی نوجوان بیروزگاری ، میرٹ کی پامالی حال غیر معیاری، اقربا پروری، معاشرتی نا انصافی، غیرمعیاری تعلیم اور دیگر معاشی ،سماجی ،سیاسی مسائل سے مایوسی کی شکار ہے جمعیت نظریاتی آپ کی مسائل کے لیے آخری حد تک جائینگی ہر سطح پر میرٹ کی پامالی کی خلاف آواز اٹھائینگی انہوں نے کہا کہ ملازمتوں پر تقرریوں کی باقاعدہ لسٹ جاری ہونی چاہیے قابل نوجوانوں کے حقوق غصب نہ کیا جائے غیر منصفانہ اور میرٹ کی پامالی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا حکومت نوجوانوں کی تعمیر و ترقی اور انکی فلاح و بہبود کیلئے تعلیم اور ملازمت کی مواقع دیا جائے گورنر اور وزیراعلی نگران کابینہ جلد قلات کی نوجوانوں کی مطالبات کو تسلیم کیا جائی