
ٹی ٹی پی خطے اوربین الاقوامی امن اورسلامتی کے لیے خطرہ ہے،
افغانستان کے بیرون ملک اثاثے واگزار کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 27 ستمبر 2023 14:03
(جاری ہے)
نام لئے بغیر بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں حالات کو خراب کرنے والے ممالک کی طرف سے ٹی ٹی پی کی سرپرستی سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی کو موثر انداز میں نہ روکنے کی صورت میں چھوٹے دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی موجودگی افغانستان کے اندر اور اس سے باہر کے ممالک کے لیے سیکورٹی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی داعش خراسان اور داعش کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں کچھ حد تک حاصل ہونے والی کامیابی کے بارے میں بات کی اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فوری اور بڑا خطرہ ٹی ٹی پی سے ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے سینکڑوں بہادر فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی طرف سے غیر ملکی افواج کے چھوڑے جانے والے جدید فوجی سازوسامان کے حصول اور استعمال کی وجہ سے سرحدی حملے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر ٹی ٹی پی حملوں میں زیادہ تر افغان شہری شامل ہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی ایلچی آصف درانی کو ان حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پاکستان قابل اعتماد طریقے سے عمل درآمد پران اقدامات کا خیرمقدم کرے گا ۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ڈالرکی افغانستان سمگلنگ کے پاکستان کی معیشت اور پاکستانی کرنسی کی قدر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے تاہم موجودہ حکومت کی طرف سے کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈائو ن کے نتیجہ میں صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان بینکنگ سسٹم کو بحال کیا جانا چاہیے، بیرون ملک رکھے گئے افغانستان کے قومی اثاثے واگزار کیے جائیں اور انہیں افغانستان کو واپس کیا جائےاور ترقیاتی منصوبوں کے لیےافغانستان کی مالی امداد بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان۔افغانستان۔وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ پاکستان-چین اور افغانستان کے درمیان علاقائی روابط کے منصوبوں کے جلد نفاذ کےمنتظر ہیں۔\932مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.