بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی جس کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا، نگراں وزیر داخلہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 27 ستمبر 2023 22:00

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر 2023ء) بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، خفیہ اطلاع پر پولیس کے آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ نگراں وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی جس کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔

نگراں وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس فورس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچالیا، جس پر اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بی برآمد ہوا۔ اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکہ خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔