پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،میٹروپولیٹن ایسٹ زون پرالزامات سے اظہارلاتعلقی

جمعرات 28 ستمبر 2023 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی اے سی) نے میڈیا میں کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ایسٹ زون کے حوالے سے میڈیا میں الزامات سے لا تعلقی اور ایسٹ زون کے تمام افسران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی سی کا ہنگامی اجلاس صدر اصغر علی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کے تمام ارکان اور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 20 کرکٹ کلبوں کے صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں پچھلے کئی روز سے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ اور کھلاڑیوں کے حوالے سے متضاد بیانات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے جمخانہ گراؤنڈ پر ہونے والے اقدامات کو سراہا گیا۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ کو ئی بھی کھلاڑی کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے اجلاس میں کہا گیا کہ جمخانہ ایک تاریخی گراؤنڈ ہے جہاں صرف ہارڈ بال پر کرکٹ کھیلی جاتی ہے اسی گراؤنڈ سے پاکستان اور فرسٹ لیول کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئی سی ایم ایس کلب ، شمع کلب ، سلکو کلب ، جانز کلب ، ملک سپورٹس ، کائونٹی کلب، خان کلب ، میاں کلب ، ملک کرکٹ کلب ، پشاور پینتھرکلب ، روز کلب ، ہشتننگر کلب ، پشاور بادشاہ کلب ، اسلامیہ سٹار کلب پشاور گرین ، پشاور لائنز کلب ، نادرن سپورٹس ، شاہین کلب ، یوتھ کلب ، بشیر بلور کلب ، پمز کلب ، شاہ جمخان کلب ، جمخانہ سٹار ، ابلال کلب ہینکرز کلب سمیت مختلب کلبز کے صدور نے اجلاس میں شرکت کی ۔