ژ*قوم خاموشی کا روزہ توڑ کر ظالمانہ پالیسیوں کی خلاف نکل جائے ،مشترکہ بیان

جمعرات 28 ستمبر 2023 22:00

mسنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی دورے کے سلسلے میں مہنگائی اور حکومت کی ناروا پالیسیوں کے خلاف سنجاوی میں عظیم الشان جلسہ عام سے جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی ،مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ،مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ ،حقانی ضلعی امیر مولانا عبدالمالک ،سالار عبدالغفار ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم خاموشی کا روزہ توڑ کر ظالمانہ پالیسیوں کی خلاف نکل جائے مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے اداروں کی اصلاح اور کرپشن کی نمٹنے کی بجائے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست اور معیشت کو عالمی قوتوں نے یرغمال کر رکھا ہے 70 سالوں سے ملکی سیاست اور معیشت پر عالمی قوتوں کی راج ہے نظام کو یرغمال بنانے والوں نے ملک کو آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا جب تک ملک میں ایک مضبوط نظام نہیں آئیگا نہ سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملیگا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کرپٹ عناصر نے اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ملک و قوم آئی ایم ایف کے پاس گروی کر رکھ دیاہے کسی حکومت میں بھی آزادنہ اور خودمختار معاشی پالیسیوں کی صلاحیت نہیں رہا اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی استحصالی پالیسیوں کی تسلسل سے قوم کی خون نچوڑا گیا قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں جس کے باعث غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے جب تک آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کی قرضوں سے نہیں چھڑائیں گے معاشی استحکام ایک خواب ہی رہے گا قرضوں کے مزید بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں دن بدن پستیجارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بے یقینی کے کیفیت سے دوچار ہونے کی وجہ سے ملکی سلامتی متاثر ہورہی ہے یہاں تک کہ ملک کا وزیر خزانہ پر تقرری آئی ایم ایف کی مشاورت سیکی جاتی ہے اور ملک کامرکزی اسٹیٹ بنک بھی کنٹرول میں نہیں رہا انہوں نے کہا کہ خودمختار معاشی پالیسیوں کے بغیر ملک کی قسمت بدلنا ممکن نہیں بلند بانگ دعوں سے نہیں عملا خودمختار معاشی پالیسیاں تشکیل دیا جائے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جو کرپٹ اور فرسودہ نظام مسلط ہے بحران در بحران اسی نظام کا پیدوار ہے اس نظام کے تسلط میں کھبی ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب نہیں آسکتی ہیں ملک پر قابض استحصالی طبقہ کرپٹ مافیاز کو لانے کے لیے نورا کشتی لڑتے رینگی. یہ صرف قوم کو ماموں بنا رہے ہیں اقتدار پر قابض یہی کرپٹ رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے پاک مضبوط اور مستحکم نظام راج کرنے کی ضرورت ہے اسی دن کرپٹ سیاست دانوں کا جنازہ نکلیں گا اور ملک وقوم ترقی کا دن دیکھیں گی قوم اب تک کرپٹ سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور کرپٹ سیاست دان عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے قوم جمعیت نظریاتی کا ساتھ دیں