Live Updates

حکمران بدعنوانی ،بدامنی اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ،سب نااہل ہم پر مسلط ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران بدعنوانی ،بدامنی اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئے ہیں سب نااہل ناکام ہم پر مسلط ہے دہشت گردانہ واقعات دوسرے ممالک اور ان کی ایجنسیوں پر ڈال کرحکمران اور ادارے بری الذمہ نہیں ہوسکتے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے صرف دعوئوں اوربے عمل اعلانات کے بجائے عملی اقدمات کیے جائیں۔

امریکی مفادات کی جنگ پاک سرزمین پر لڑاکرپاکستان ،عوام کی جان ومال غیر محفوظ بنادیے گیے۔عوام بار بارآزمانے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کاساتھ دیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری بدعنوانی بدامنی ملک کے بنیادی مسائل ہیں مگر ان تمام مسائل کو حل کرنے کے بجائے حکمران کچھ اور کررہے ہیں صرف میڈیا پر آکر بڑے برے دعوے ،بے عمل اعلانات ،جھوٹے پروپیگنڈے کرنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے پورے ملک میں مہنگائی بجلی گیس پٹرول وادویات کی قیمتوں میں اضافے لوٹ ماربدعنوانی اور چوری کے خلاف تحریک شروع کیا ہے حکمران عوام سے مخلص نہیں عوام ووٹ دیتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ لٹیرے پھر ہم پر مسلط نہ ہوجائے جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔ڈالر کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے لٹیروں بجلی چھوٹے چوروں سے جرمانے لاکھوں کروڑوں میں وصول کیے جارہے ہیں لیکن عام عوام کیلئے پٹرول سستا ہورہاہے نہ خوردنی اشیاء بجلی گیس بلوں میں ریلیف دی جارہی ہے نہ ہی ادویات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے سب کچھ حکمرانوں کے اشاروں پرہورہاہے ملک عام عوام کیلئے دیوالیہ جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں تنخواہیں مراعات اورمفت خوری اب بھی عروج پر ہے ۔

آئی ایم ایف ورلڈ بنک سے بھاری سودی قرضے جس نے لیے ہیں وہی مالامال ہوئے ہیں ان کی جائیدادیں نیلام کرکے قرضے اداکیے جائیں نوازشریف ،زرداری ،بلاول ،عمران خان سمیت اے پی ڈی ایم پارٹیوں سمیت سب نااہل پارٹیوں نے اسٹبلشمنٹ اشرافیہ مقتدرقوتوں کیساتھ ملکر ملک کو قرضوں میں ڈبودیاعوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی امیدکی کرن اور عوامی مسائل حل کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے ناکام اورعوام کامیاب ہوجائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات