الیکشن کمیشن سہولت سنٹر،اعتراضات وصولی ڈیسک کا دائرہ کار ضلعی سطح تک پھیلائے ‘ اسلم گل

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات کے حوالے سے بنائے گئے سہولت سنٹراور اعتراضات وصولی ڈیسک کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک محدود رکھنے کی بجائے ضلعی سطح تک پھیلایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقہ جات ملک بھر میں ہیں جبکہ الیکشن کمشن نے یہ سہولت اور سنٹر صرف اسلام آباد میں قائم کیا ہے جس کے لئے امیدواروں کا وقت،اخراجات خوامخواہ ضائع کیے جا رہے ہیں لہٰذا ہمارا چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ وہ مذکورہ بالا دونوں سہولیات الیکشن کمشن کے ضلعی دفاتر تک پھیلائیں تاکہ حلقہ بندیوں کے کام کو صاف شفاف اور مناسب طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔