بلاول بھٹو زرداری کی پیر کو ایک مرتبہ پھر لاہور آمد متوقع

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیر کو ایک مرتبہ پھر لاہور میں آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب بلاول کا پیر کو لاہور کا دورہ متوقع ہے۔ پی پی قیادت نے وسطی پنجاب تنظیم سے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول طلب کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ٹکر دینے کا ارادہ رکھتی ہے، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی پنجاب میں کسی قسم کے انتخابی اتحاد کا اعلان نہیں کیا گیا۔۔