نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں، مریم نواز

قائد (ن) لیگ پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں‘یوتھ والنٹئیرز کے اجلاس سے خطاب ڈویژن ،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی کیاگیا،سعد رفیق کو راولپنڈی ، ملک احمد خان گوجرانوالہ کے کوارڈی نیٹر ہوں گے خرم دستگیر کو فیصل آباد ، جاوید لطیف کو ساہیوال، اویس لغاری کو ملتان، ایاز صادق کو بہاولپور، سعود مجید کو لاہور ڈویژنل کے لئے نامزد کیا گیا

اتوار 1 اکتوبر 2023 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں،نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں مریم نواز نے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی کیا ۔اجلاس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ جیسے آپ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ،نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے،ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔

خواتین عہدیداروں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے، اپنے بچوں اور فیمیلیز کے ہمراہ قوم کے مسیحا کو خوش آمدید کہیں گے۔علاوہ ازیں مریم نواز کی جانب سے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ڈویژنل کوارڈی نیٹرز میں خواجہ سعد رفیق کو راولپنڈی ، ملک محمد احمد خان کو گوجرانوالہ ، رانا تنویر کو سرگودھا ، خرم دستگیر کو فیصل آباد ، جاوید لطیف کو ساہیوال، اویس لغاری کو ملتان، ایاز صادق کو بہاولپور، طلال چوہدری کو ڈی جی خان اور سعود مجید کو لاہور ڈویژنل کے لئے نامزد کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرز میں عطا اللہ تارڑ، مصدق ملک کو اٹک، حنیف عباسی چکوال، صبا صادق کو راولپنڈی ،شیخ آفتاب گجرات، سائرہ افضل تارڑ کو سیالکوٹ، افنان اللہ نارووال، رانا مشہود گوجرانوالہ، ناصر بٹ منڈی بہائوالدین، پیر اشرف رسول کو حافظ آباد ،سرگودھا کے لئے طارق فضل چوہدری، خوشاب کے لئے میاں افضل ، میانوالی کے لئے رانا احسان، بھکر کے لئے شہباز بابر ،چنیوٹ کے لئے امجد شاہد، فیصل آباد کیلئے جعفر اقبال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے عقیل نجم ، حامد حمید کو جھنگ ،رانا محمد حیات کوننکانہ صاحب ، شاہین خالد بٹ کوشیخوپورہ، سعود مجید لاہور ،رانا ارشد کو قصور ،اوکاڑہ کے لئے چوہدری تنویر ، پاکپتن کے لئے چوہدری اسد اشرف، ساہیوال کے لئے ریاض الحق ،خانیوال کے لئے شیخ فیاض، ملتان کے لئے بریگیڈئیر(ر)بابر، لودھراں کے لئے کامران مائیکل ،رحیم یار خان کے لئے عبدالرحمان کانجو ،مظفر گڑھ کے لئے خلیل طاہر سندھو، لیہ کے لئے شعیب بٹ، ڈی جی خان کے لئے رانا محمود الحسن اور راجن پور کے لئے زیب جعفر کو نامزد کردیا گیا ۔