ڈالر مزید سستا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سے زائد کی کمی کے بعد 284 روپے 68 پیسے کا ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 اکتوبر 2023 17:54

ڈالر مزید سستا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 اکتوبر 2023ء) ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔آج بھی انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدستور مضبوطی کی جانب گامزن رہا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مزید اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تسلسل سے کم ہو رہی ہے،آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 284.50 روپے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

کرنسی مارکیٹ میں منگل کو بھی روپیہ مضبوط رہا اور ڈالرکی قدر میں کمی ہوئی۔

منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر1.04پیسے جبکہ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے گھٹ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1.04روپے کی کمی سے 286.76روپے کی سطح سے کم ہوکر285.72روپے رہ گیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے پر آگیا۔ یورو کی قدر3روپے کی کمی سی302روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پا?نڈ کی قیمت فروخت2روپے گھٹ کر350روپے پر رہ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سی76 روپے رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت1روپے کے خسارے سی79روپے رہ گئی۔۔ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی اور روپے کی قدرمیں اضافہ سے ملکی معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔