Live Updates

سندھ کے حکمرانوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور عمران خان نے ہمارے ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا ہے،علامہ راشدمحمود سومرو

وکی لیکس میں کرپشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے نام آئے مگر ہماری جماعت کے کسی فرد کا نام نہیں آیا ہماری جماعت کرپشن سے پاک ہے،سیکرٹری جنرل جے یوآئی سندھ

اتوار 8 اکتوبر 2023 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2023ء) جمعیت علمااسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حضرت مولاناراشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وکی لیکس میں کرپشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے نام آئے مگر ہماری جماعت کے کسی فرد کا نام نہیں آیا ہماری جماعت کرپشن سے پاک ہے سندھ میں قتل و غارت ،بدامنی ،مہنگائی اور اغوابرائے تاوان کے واقعات میں اضافے اور اسپتالوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے اور اسکولوں میں تعلیم نہ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور عمران خان نے ہمارے ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا ہے آج وہ خود گھڑی چوری کے کیس میں جیل میں ہے جمعیت علمااسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور ہم اپنے ملک کے امن کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہیں ، جمعیت علمااسلام کا 22اکتوبر کو نکالا جانیوالا مہنگائی اور امن مارچ سندھ کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام مقامی ہال میں زیر صدارت شیخ الحدیث جانشین فقیہ العصر استاذالعلماامیر جے یو آئی سٹی حضرت مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی کے منعقد عظیم الشان پروقار ، تاریخ ساز امن کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ، امن کنونشن میں مرکزی نائب امیر جمعیت علمااسلام پاکستان حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، حضرت مولانا ناصر خالد محمود سومرو ، حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، سید محمد آغا ایوب شاہ، قاری محمد فاروق شیخ ، مفتی محمد اعظم مہر ، قاری لیاقت علی مغل ، مولانا امان اللہ سکھروی ، اسامہ محمود ہالیجوی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، امن کنونشن میں جمعیت علمااسلام کی جانب سے شہید صحافی جان محمد مہر ، شہید اجمل ساوند، مغوی پریا کماری ، ڈاکٹر عبدالجبار سمیت دیگر کو انصاف و تحفظ فراہمی کے سلسلے میں قرارداد پیش کی گئی اور بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ، امن کنونشن سے خطاب کے دوران جمعیت علمااسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے پر امن مارچ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے ، انہوں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ مہنگائی اور امن مارچ کی تیاریوں اور بھرپور شرکت کے حوالے سے کوشش کریں ، انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کے واحد سیاسی و مذہبی شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک اور عوام کے حقوق کی واضع طور پر ترجمانی کی ہے جے یو آئی کی عوام خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انشااللہ آئندہ الیکشن میں دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر مخالفین کو عبرتناک شکست دی جائیگی اور کامیاب امیدوار عوام کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات