Live Updates

صداقت عباسی کے تحریک انصاف چھوڑنے پر حماد اظہر کا ردِعمل

صداقت عباسی کی مجبوری کو پوری قوم سمجھ سکتی ہے، وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں اور رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 اکتوبر 2023 13:45

صداقت عباسی کے تحریک انصاف چھوڑنے پر حماد اظہر کا ردِعمل
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے جیسے پروفیشنل بندے کیلئے اس بیانیے کے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔صداقت عباسی کے تحریک انصاف چھوڑنے پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ردِعمل آیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی کی مجبوری کو پوری قوم سمجھ سکتی ہے۔ وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں اور رہیں گے۔
۔ صداقت عباسی نے ڈان نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 7 مئی کو بشری بی بی کے کہنے پر میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے پر باہر نکل کر انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ فوج پر پریشر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب سمجھتے تھے کہ عمران خان صاحب کا جو ری ایکشن ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ لیکن کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں اور ان کا ایک مزاج ہے، ہمارا خیال تھا کہ کہیں نہ کہیں، ان کی کوئی انڈر سٹینڈنگ ہے، لیکن 9 مئی کو معاملات بگڑ گئے۔ صداقت عباسی نے مزید کہا کہ پارٹی میں یہ امپریشن تھا کہ عمران خان نے یہ ہارڈ لائن اسی وجہ سے لی کہ فوج کے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو اس بیانیے کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اگر کوئی دباؤ ہے تو 9 مئی واقعات میں قانون کا ڈر ہے۔ صداقت عباسی نے کہا کہ 9 مئی کو ہم سب کو لیاقت باغ اکٹھے ہونے کی ہدایت ملی، جازی خان اور مقامی عہدیداروں نے جی ایچ کیو کی جانب جانے کے نعرے لگائے۔ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ شیریں مزاری ، شہباز گل اور مراد سعید نے عمران خان کو گائیڈ کیا، 9 مئی کو ہم نے حد کراس کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات