نوازشریف کی آمد کے سلسلے میں ملتان شہر میں ورکرکنونشن

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خواتین و حضرات کی شرکت

جمعہ 13 اکتوبر 2023 22:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں ملتان شہر میں این اے 150 اور پی پی 217 ملتان سعد کانجو اور اختر عالم قریشی کی میزبانی میں ورکرکنونشن منعقد ہواجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی سردار اویس خان لغاری سیکرٹری جنرل پنجاب مسلم لیگ ن اور صدر ملتان ڈویڑن عبدالرحمان خان کانجو تھے ملتان کے تمام قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی ۔

ملک غفار ڈوگر، شیخ محمد طارق رشید،عامر سعد انصاری، سلمان نعیم، چوہدری عبدالوحیدآرائیں، دیوان عاشق بخاری،ملک آصف رفیق رجوانہ،رانا اقبال سراج،ملک انور علی رانا محمد سلیم،مہدی عباس لنگاہ،بابرعلی شاہ،بلال بٹ، اطہر ممتاز ور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار اویس خان لغاری،عبدالرحمان خان کانجو،سعد کانجو، اختر عالم قریشی نے کہاکہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں جن کا مثالی استقبال کیا جائے گا،جب پاکستان پر مشکل وقت ایا رہنمائی کے لیے نواز شریف سامنے آئے، مسلمہ امہ کو ایٹمی طاقت کے حصول کا چیلنج درپیش تھا، نواز شریف نے قوم کو سرخرو کیا، پوری دنیا ایک طرف تھی لیکن نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے۔

انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے حکومت سنبھالی تو دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تھا، نواز شریف نے ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس آزمودہ لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو مشکلات سے باہر نکالے، مسلم لیگ ن کی درخواست پر نواز شریف جماعت کو لیڈ کرنے آرہے ہیں۔