مرکز ی سیرت مصطفیﷺ کمیٹی کے زیر اہتمام طوفان الاقصیٰ ریلی

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 23:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2023ء) مرکز ی سیرت مصطفی ﷺکمیٹی کے زیر اہتمام طوفان الاقصیٰ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ممبرقانون ساز اسمبلی و چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا پیر مظہر سعید شاہ ،مرکزی سیرت مصطفی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمان دانش ،سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالماجد ،مولانا مسعود الیاس،مولانا عبدالعزیز ،عظمت حیات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مفتی محمد ابراہیم عزیز،ضلعی امیر مولانا سید عدنان علی شاہ ،پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر،حریت کانفرنس کے نمائندہ مشتاق الاسلام ،پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی ،سید صادق شاہ ،اہلسنت و الجماعت کے مولانا شاہدجھنگوی،مرکزی علماء کونسل کے صدر ممتاز الحق قاسمی سمیت دیگر مقررین نے ریلی سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے اور ریلی کی کال مرکزی سیرت مصطفی ﷺکمیٹی نے دی تھی ۔ مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے 57اسلامی ممالک ایک بڑی قوت ہیں مگر اس کے باوجود وہ اسرائیل کی دہشتگردی اور شرانگیزی کو روکنے میں ناکام ہیں ، فلسطینیوں نے ان پر احسان کیا اور انہیں جگہ دی آج وہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں۔