امت مسلمہ کو باتوں سے نکل کر اب جواب دیناہوگاوقت آگیا اسلامی ممالک جہاد کا اعلان کریں اسرائیل کو اس کی اوقات بتائیں ،عبدالرحمن سلفی

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 21:15

.کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2023ء) جماعت غربااہلحدیث پاکستان کی مجلس شوری کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا فلسطین پر اسرائیل نے 75سالوں سے قبضہ کیا ہوا ہے عالمی قوتیں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمں اقوام متحدہ امریکہ سب کا دہرا معیار ہے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم میں یہ سب برابر کے شریک ہیں دنیا دیکھ لے جو امن کے ٹھیکیدار بنتے ہیں انہوں نے بچے خواتین ہسپتال ڈاکٹروں تک نہیں چھوڑے امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل بمباری کر رہا ہے دوائیں خوراک پانی تک بند کیا یہ انسانیت کے دشمن ہیں مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا امت مسلمہ کو باتوں سے نکل کر اب جواب دیناہوگاوقت آگیا اسلامی ممالک جہاد کا اعلان کریں اسرائیل کو اس کی اوقات بتائیں مظلوم فلسطینی بھائی ہمیں مدد کیلیے پکار رہے ہیں امریکہ قابض جابر دہشت گرد اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو ہم اپنے مظلوم مسلمان فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے کیوں سوچ رہے ہیں مسلم حکمران اللہ پر بھروسہ کریں ہمت کریں فتح حق کی ہوگی پاکستانی حکمرانوں کابھی امتحان ہے مولانا عبدالعزیز نورستانی نے کاکہا اسلام امن و سلامتی کا دین ہے لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کردے تو اس کو جواب دینے کا پورا اختیار دیتا ہے ظلم تو پھر ظلم ہے اس کو مٹانے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے کہا ہم موت سے اس طرح پیار کرتے ہیں جس طرح کفار زندگی سے اسلام کی تاریخ شہادتوں سے پر ہے ہم ایک اللہ سے ڈرتے ہیں اللہ کی توفیق سے اہل فلسطین اسرئیل یہودیوں کو اپنی سر زمین سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی نے کہا اسرائیل نے تعلیمی درسگاوں کو بھی نشانہ بنایا معصوم بچوں کو شہید کیا دنیاعالم کی خاموشی افسوس ناک ہے اس دہشت گردی میں مدد کرنے والے بھی اتنے ہی شریک ہیں جتنا اسرئیل ہے انہوں نے کہا اسرائیل کاوجود دنیامیں امن کی تباہی کا سوا کچھ نہیں یہ لاکھوں انسانوں کا قاتل ہے اس کے خلاف جہاد فرض ہوگیا ہے۔علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے کہا فلسطینی مسلمانوں سے ہمارا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر ہے وہ آج انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ان پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہیہیں اس کی انتہا ہوگئی صبر جواب دے چکا اسرائیل کے مدد امریکہ اور یورپ کر رہاہے مظلوم فلسطینی مدد کے منتظر ہیں ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے کہا ہماری زندگیاں اللہ کی امانت ہیں حاکم وقت جلد فیصلہ کریں دشمن سے مقابلہ اصل مقابلہ ہے دلوں سے خوف نکالنا ہوگا اللہ کی نصرت ہمارے قدموں میں ہوگی اسلام غالب ہوکر رہے گا کفار ساری قوتوں کے ساتھ بھی میدان میں آجائے شیخ الحدیث مولانا محموداحمد حسن نیکہا ہمیں اپنے رب سے تعلق گہرا کرناہوگا شرک وبدعات سے دوری اختیار کرنی ہوگی نمازوں کی پابندی لازم کریں تحجد میں اللہ کے حضور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد نصرت کی دعائیں مانگیں ہم پر اس وقت آزمائش ہے اللہ ہمیں اس مشکل سے نکال دے گا لیکن اللہ کی خالص عبادت اور رسول کریم کی سنتوں پرعمل کرناہوگا۔

علامہ عبدالخالق آفریدی نے کہا ہم فلسطینی مظلوموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ہمیں راداری فراہم کی جائے ہم اس طرح گھر بیٹھ کر اپنے بھائیوں کا خون بہتا نہیں دیکھ سکتے علامہ عبدالخالق آفریدی سے فلسطین کے اسلامی جہاد گروپ رہنما سید مامون اسد تمیمی سے گفتگو ہوئی انہوں نے کہا ہمیں آپ کا ساتھ چاہیے ہمیں یقین ہے کوئی بھی ہمارا ساتھ نہیں دے لیکن پاکستان ہمیں نہیں چھوڑسکتا انہوں کہا ہم اس جنگ میں اللہ کی مدد کامیاب ہونگے ان شائ اللہ عمران احمدسلفی نے کہا ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہوگا اسرائیل کیلیے یہ جنگ قبرستان ہوگی امریکہ کو اگر اسرائیل کی فکر ہے تو اپنی سرزمین پر امریکہ میں انکو آباد کرلے اور اسرائیل اسٹیٹ بنادے اسرائیل کو اب فلسطین سے نکلنا ہوگا یہ جنگ امت کے ہر فرد کی جنگ ہے سب کو اپنے حصہ کی جنگ لڑنی ہوگی عمران سلفی نے صدرمملکت ڈکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے اور اس میں کہا ہے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی اللہ کی مدد نصرت کیلیے ملک بھر کی مساجد میں پانچوں نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کیلیے ہدایت فرمائیں تاکہ بیک وقت شرعی طورپر ملک کی تمام مساجد میں قنوت نازلہ پڑھی جاسکے یہ ہمارا دینی فریضہ ہے۔

مولانامفتی انس مدنی نے کہا فلسطینی مظلوم بھائی ہماری مدد کے منتظرہیں اسلامی افواج کی طرف دیکھ رہے ہیں یہ کب ہمارے مدد کو پہنچے گے مفتی انس مدنی نے کہا ہمیں کس چیز نے روکا ہواہے ہمارے بھائی بچے مائیں شہید ہورہے ہیں اسرائیل ہمارے گھر میں ہمیں مار رہاہے اگر کوئی اسلامی ملک مدد کو نہیں پہنچتا لیکن پاک فوج اپنا فریضہ ادا کرے ایک بار اسرائیل کی مرمت ہوجائے کبھی نہیں سوچے گا دہشت گردی کا۔

مولانازاہدہاشمی الازہری نے کہاشہادت ہماری حیات ہے سپر پاور سے ڈرنے کی ضروت نہیں ہے اللہ کی مدد پر بھروسہ کرناہوگا دنیا کے اسباب پر کافروں کو بھروسہ ہے ہمیں اللہ کی مدد کی ضروت ہے مجاہدین فلسطین ہمیں پکار رہے ہیں مسلم حکمرانوں کا امتحان ہے اگر دیر کی بہت نقصان ہوجائیگا اور اللہ کے غذب دعوت دینیکے متارادف ہوگا۔حاجی عبدالحنان بندہانی نے کہاتمام اسلامی دنیا کو پاک فوج پر فخر ہے اور اہل پاکستان کو اپنی فوج سے بہت توقعات ہیں اب وقت ہے صف بندی کرلیں فلسطین کے مظلوم مسلمان اپنے آپ کو تنہا نہیں سمجھیں پاک فوج میدان میں اترنے کا فیصلہ کرے پوری قوم ہر طرح سے ساتھ کھڑی۔

مولانا فضل ربی نے کہاعلما کرام جمعہ کے خطبہ میں یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کامکمل بائکاٹ کااعلان کریں عوام تاجر سب مل کر رضاکارانہ حصہ لیں اور اپنے فلسطین مظلوم بھائیوں کی مدد کریں اورکسی یہودی کمپنی کے اشتہارات اور میڈیا پر چلنے والی وضاحتوں کو قبول نہیں کیا جائیگا امت کو کفر کے خوف سے نکلنا ہوگا۔مولانا سید عبدالرحیم شاہ نے کہا اسرائیل کے مسلسل حملے فلسطینیوں کاقتل عام سے امت مسلمہ میں غصہ کی لہر ہیاگر اسرائیل فلسطین سے نہیں نکلاتو پوری دنیا اس کے لیے میدان جنگ ہوگی۔

مولانا شیر محمدحقانی نے کہا اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں وہ ایک ظالم جابر دہشت گرد ہے اورجو اسلامی ملک اس کو تسلیم کرنے جارہے تھے انکے سامنے اس کا غلیز چہرہ آگیا سبق سیکھ لیں ورنہ یہی انکے لیے کل مصیبت بن جائیگا۔مولاناعبدالرحمن رحیمی نے کہا کفر و دجال کی طاقتیں سب اکھٹی ہوجائے اور ان کا ساتھ دینے والے بھی لیکن یاد رکھیں اسلام غالب ہو کر رہے گا یہودیوں پر اللہ کا غضب ہے اور رسوائی انکا مقدر ہے۔

مولانا عبدالقادر میو نیکہا یہ تہذیب ہے امریکہ اسرائیل اور یورپ کی کہ بچوں کو قتل کر رہے ویسے انسانی حقوق کی باتیں کرتے ہیں ساری دنیا انکا چہرہ دیکھ لے یہ عالمی دہشت گرد ہیں۔شوکت خان ایڈوکیٹ نے کہا فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر دنیا کیوں خاموش ہے اقوام متحدہ کیوں بے بس ہے او آئی سی کہاں ہے اسلامی فوج کس مرض کی دوا ہے یاد رکھیں اس سے نفرت اور نئی جنگ کا راستہ کھولے گا حشمت اللہ صدیقی نے کہا اسرائیل کے لیے یہی بہترہے وہ فوری فلسطین سے نکل جائے مولانامحمد عیسی نے کہا اسرائیل کو امریکہ یاکوئی بھی یورپی ملک اسرائیل کوگود لے لیں اپنی زمین پر قبضہ دے سکتاہے۔