ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

جمعہ 27 اکتوبر 2023 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2023ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم دالبندین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04،کالام اور سکردو میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔