سادات کے در سے فیض یاب پانے والوں کو ان کیخلا ہرزہ سرائی زیب نہیں دیتی،شیخ معراج خالد

اتوار 29 اکتوبر 2023 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2023ء) جماعت اہلسنت کو تقسیم وبدنام کرنے والے اکابرین وذمہ داران امام احمد رضا خان بریلوی کی تعلیمات ونظریات سے روگردانی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ سادات کے در سے فیض یاب پانے والوں کو ان کیخلا ہرزہ سرائی زیب نہیں دیتی ۔ مرکزی جماعت اہلسنت (رجسٹرڈ )پاکستان وانجمن اساتذہ امام احمد رضا خان بریلوی کی تعلیمات ونظریات کی آبیاری کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔

یارسول اللہ کا نعرہ بلند کرنے والے مرکزی جماعت اہلسنت وانجمن اساتذہ کے پلیٹ فارم پر متحدہ ومنظم ہوکر ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی راہ ہموار کریں اور عملی طور پر عاشقان مصطفی بن جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ پاکستان کے نائب صدر شیخ معراج خالد نے جامع مسجد لیسوا کھٹیاں میں محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس کی صدارت مولانا محمد سلیمان نے کی ۔

(جاری ہے)

جس میں مقامی علمائے کرام ، معززین علاقہ ، سول سوسائٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی ۔ جر نیل اہلسنت خطیب مر کزی جامع مسجد انوار مدینہ بٹنگی مولانا محمدلطف الر حمان دعوت اسلامی کے حافظ قاری محمد رمضان قادری ثناء خوان مصطفی صاحبزادہ مجیب الرحمان ، مقامی ممبر لوکل کونسل چوہدری محمد خاقان و دیگر نے خطاب کیا ۔ شیخ معراج خالد نے کہا کہ ماہ ربیع الا ول شریف وہ نورانی مہینہ ہے جس میں حضور ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری ہوئی ۔

الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اپنی نعمتوں کو یاد کع نت کا حکم فر مایا ہے ،اس لیے امت مسلمہ الله تعالیٰ کی نعمتوں رحمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے پوری کائنات میں جشن ولادت حضرت محمد ﷺ پورے جوش و جذبہ ،عقیدت و احترام ،ایمانی ولولے سے منانے کا احتمام کرتی ہے کیوں کہ اس روز سید النبیاء حضرت محمد ﷺ اس گلشن ہستی میں جلوہ گھر ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت نظریاتی تخریب کاری کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔

مہنگائی پورے عروج پر ہے ۔ غریب طبقہ خود کشیاں پر مجبور ہو چکا ہے السعود خاندان کی پاکستان میں بجا مداخلت کو اگر نہ روکا گیا تو ملک میں مزید بد امنی بگاڑپیدا ہو گا ،تو ملک میں یا رسول الله کا نعرہ بلند کرنے والے مر کزی جماعت اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم سے تحریک نظام مصطفی ﷺ انقلاب بر پا کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہو نگے ،ملک کو اس وقت روحانی شخصیات کی دعائوں کی ضرورت ہے ۔