ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعہ 3 نومبر 2023 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2023ء) ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک جبکہ مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہائوالدین،جو ہر آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند/سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہاتاہم بابوسرمیں5 ملی میڑ بارش ریکارڈ ہو ئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی4 اورکالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔