مسلم لیگ (ق)کے رہنما صادق شیخ کا اے کے محسن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 4 نومبر 2023 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کراچی پریس کلب کے ممبر سینر صحافی اے کے محسن کی والدہ۔

(جاری ہے)

نوجوان صحافی کاشف قمر کے اچانک انتقال اور کراچی پریس کلب کے ممبر سینر صحافی اے پی پی ڈسک کے انچارج آغا کرم علی شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوے کہا کہ ماں کے انتقال بہت بڑا نقصان جسں کا کوی نعمت البدل نہیں ہوتا ہے اور نوجوان صحافی کاشف قمر کے انتقال سے صدمہ ہوا ہے کیونکہ وہ انتہای ملنسار اور بے لوث کردار کی حامل شخصیت تھے اللہ پاک ان تمام مرحومین کی بے حساب مغفرت فرماے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے۔