پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹروں کی علاج میں حکومتی غفلت پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 5 نومبر 2023 23:45

`کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2023ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ سول ہسپتال میںکانگو وائرس (CCHF)سے متاثرہ ڈاکٹروں کی علاج میں حکومتی غفلت پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 8متاثرہ ڈاکٹروں سے آوران کا ڈاکٹر شکر اللہ آغا خان ہسپتال کراچی میں وفات پاچکا ہے باقی ڈاکٹروں کے بارے میں حکومت کی حکم کے باجود آج تک ایئر ایمبولینس فراہم نہیں کیا گیا ہے اور متاثرہ ڈاکٹر مریض نہ گھر جاسکتے ہیں اور نہ ہی کسی سے مل سکتے ہیں اس کا واحد فوری علاج ضروری ہے ۔

اور اس سلسلے میں حکومتی غفلت قابل گرفت ہے ۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ ڈاکٹروں کو علاج کیلئے کراچی پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران متاثرہ ڈاکٹروں کو علاج کیلئے کراچی پہنچایا جائے تاکہ ان کی فوری علاج ممکن ہوسکیں۔ بیان میں ڈاکٹر شکر اللہ کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی گئی ہے