Live Updates

عمران خان نے قاسم سلیمانی کی موت کو زندگی کا بڑا لمحہ قرار دیا تھا، ٹرمپ کا انکشاف

منگل 7 نومبر 2023 21:10

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر تے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے قاسم سلیمانی کی موت کو زندگی کا بڑا لمحہ قرار دیا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران بتایا کہ عمران خان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کے جب میں نے قاسم سلیمانی کی موت کا سنا تو یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ جب میں نے سنا قاسم سلیمانی مارا گیا ہے تو میں آفس سے نکلا اور گھر چلا گیا اور ایک ہفتے تک اپنے گھر میں حلوت میں رہا عمران خان نے کہا کہ یہ میری زندگی میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات