اہلیان حلقہ این اے 96 نے طلال چوہدری کو''وفا کا سلطان''کا خطاب دے دیا

جمعرات 9 نومبر 2023 11:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) اہلیان حلقہ این اے 96 نے طلال چوہدری کو''وفا کا سلطان''کا خطاب دے دیا،سپوٹران و ووٹرز نے طلال چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے کمر کس لی،تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ملکی سیاست یکسر تبدیل ہو چکی ہے امیدواران نے اپنے اپنے حلقہ جات میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور ڈور ٹو ڈور جا کر قائدین ن لیگ کا پیغام پہنچا رہے ہیں دوسرے حلقہ جات کی طرح جڑانوالہ این اے 96 میں طلال چوہدری ایک سال سے کامیاب انتخابی مہم کا آغاز کئے ہوئے ہیں جبکہ نااہلی کی سزا کاٹنے کیساتھ ساتھ مشکل وقت میں ن لیگ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور قائد ن لیگ کا بیعانہ لیکر چلتے رہے امیدوار این اے 96 پاکستان مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ صرف اور صرف این ای''96'' سے الیکشن لڑیں گے کیونکہ این ای''96'' ان کا اپنا اور (ن) کے قائدین کے متوالوں کا شہر ہے طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے ن لیگ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو ملک میں دوبارہ حکومت بنائے گی میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک کو موجودہ حالات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے دوسری جانب طلال چوہدری کے چاہنے والے جانثار سپورٹران و ووٹرز سعید انور بھولا،حاجی عطا ملک،ملک شبیر، خان نعمان خان،عمران چوہدری، تنویر بھٹی، چوہدری شبیر گجر،ملک مقصود،شیخ ابوبکر،محمد علی ناہرہ، چوہدری مشتاق گجر و اہلیان حلقہ نے طلال چوہدری کو''وفا کا سلطان'کا خطاب دے رکھا ہے اہلیان حلقہ سپورٹران و ووٹرز کا کہنا ہے کہ این اے 96 کا ٹکٹ صرف اور صرف طلال چوہدری کا ہے طلال چوہدری کو آئندہ ہونیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ثابت کریں گے کہ این اے 96 طلال چوہدری کے جانثاروں و چاہنے والوں کا حلقہ ہے اور ہر انتخابات میں پارٹیاں بدل کر الیکشن لڑنے والوں کی این اے 96 میں کوئی جگہ نہیں ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حلقہ این اے 96 میں طلال چوہدری کے سپوٹرز نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے