علامہ اقبال ؓ کی شاعری عشق رسول ؐ اور عشق الٰہی سے عبارت ہے،محمد منشاءاللہ بٹ

جمعرات 9 نومبر 2023 17:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ؓ سچے عاشق رسول ؐ تھے اور ان کی شاعری عشق رسول ؐ اور عشق الٰہی سے عبارت ہے۔یوم اقبال کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اقبال ؒکی شاعری اور ان کے فلسفے سے استفادہ کرکے عشق رسول ؐ کی منزل کو پا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسے قائدین میسر نہ آتے تو شاید ہم آج تک الگ اسلامی ریاست کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہ کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں تجدید عہد کرنا چاہیے کہ ہم اقبالؒ کے فرمودات کے مطابق اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی سانچے میں ڈھالتے ہوئے ملک کو فلاحی اسلامی و عوامی اور خوشحال ریاست بنانے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے تاکہ پاکستان کو تعمیر وترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کرنے میں مدد مل سکے۔