اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف8 کارووائیوں میں 233 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کوگرفتار کر لیا

منگل 14 نومبر 2023 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2023ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف8 کارووائیوں میں 233 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطاق 26 نمبر چونگی اسلام آباد پر 4 مختلف کارروائیوں میں 4 کلو 66 گرام منشیات برآمد کر لی ،کارروائی میں پشین کے رہائشی ملزم سے 900 گرام آئس برآمد کر لی ،دوسری کارروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 800 گرام آئس اور 250 گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ تیسری کارروائی میں نوشہرہ کی رہائشی خاتون سے 2 کلو چرس برآمد کر لی ،چوتھی کارروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 116 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا گیا دیگر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1 کلو آئس برآمد کر کے ساہیوال کا رہائشی مٴْلزم پرواز نمبر PK-859 کے ذریعے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔