قبلہ اول کی حرمت پر ہم مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ‘متحدہ علما ء کونسل

اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پوری دنیا کے امن کے لیے انتہائی خطرے کا باعث ہے

اتوار 19 نومبر 2023 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول کی حرمت پر ہم مر مٹنے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل اپنے شیطانی حملوں سے عورتوں اور بچوں سمیت انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پوری دنیا کے امن کے لیے انتہائی خطرے کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو غزہ میں لوگوں تک پانی، کھانا، دوائیں، ایندھن اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات کا امدادی سامان بلا رکاوٹ پہنچانے میں ضامن بننا چاہیے،فلسطینیوں بچوں کو فاسفورس بموں کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے کیا فلسطینی اپنے حق میں آواز اٹھانے کا حق بھی نہیں رکھتی ۔ انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ کیسا ادارہ ہے جو جنگی جرائم میں ملوث امریکا اور اسرائیل کے خلاف کاروائی نہیں کررہا اور نہ ہی فلسطین کے عوام کو خوراک،پانی ادویات پہنچانے کیلئے کردار نظر آرہا ہے، عالمی امن وانصاف کا ادارہ ہی دباو کا شکار ہوگا تو وہ انصاف کی بالادستی کو کیسے قائم کرئے گا ۔