پوری دنیا اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے‘پاکستان مسلم لیگ

پیر 20 نومبر 2023 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ نے فلسطین کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ، لگتا ہے کہ مسلم امہ کو اپنی دولت اور بنگلے اپنے نہتے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے خون سے زیادہ عزیز ہیں، اس وقت پوری دنیا اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چیف آرگنائزر حمزہ کرامت ڈوگر، صدر پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور ندیم پہلوان نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ہائوس میں ’’آئیں مل کر فلسطین کی آزادی اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں ‘‘کانفرنس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں وکلا برادری، اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب راشد ریاض، کوآرڈی نیٹر ٹو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ممونا ثانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔میاں حمزہ کرامت ڈوگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ظلم و ستم کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے، اس وقت اسرائیلی ظلم و بربریت پر تمام اسلامی ممالک کو اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کو فوری جنگ بندی اور معصوم شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا امت مسلمہ کو جس طرح سے اپنا کردار ادا کرنا چائیے وہ نہیں کر رہے اور مسلم امہ کی یہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے اس سے لگتا ہے کہ مسلم امہ کو اپنی دولت اور بنگلے اپنے نہتے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے خون سے زیادہ عزیز ہیں۔

اس وقت پوری دنیا اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل فلسطین کے نہتے لوگوں کا خون بہا رہا ہے تو کیا آپ کی آنکھیں بند ہوگئی ہیں کدھر ہیں وہ انسانی حقوق کے ادارے جو پاکستان میں ایک عام مجرم شہری آسیہ بی بی کے کو بچانے کے لیے تو ایکٹو ہو جاتے ہیں لیکن انہیں فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلم کھولا خلاف ورزی، نہتے مسلمانوں کا بہتا خون نظر نہیں آ رہا کدھر ہے وہ بل گیٹس جو پوری دنیا میں پولیو پہ کام کرتا ہے کہ کوئی معزور نہ ہو یا نا رہے تو اس کو فلسطین میں مرتے انسان نظر نہیں آ رہی اب یہ ڈراما بند ہونا چائیے۔

میڈیا کے ذریعہ اس کانفرنس سے یہ میسج دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک یہ ظلم بند نہیں ہو جاتا ہم اپنی آواز ایسی کانفرنسز اور احتجاجوں کے ذریعہ بلند کرتے رہیں گے۔ میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور ندیم پہلوان نے کہا کہاس وقت اگر مسلم امہ کا کوئی لیڈر فلسطینی بھائیوں سے صحیح معائنوں میں اظہار یکجہتی اور ان کے لیے آواز بلند کر رہا ہے تو وہ چوہدری محمد سرور ہیں ،جب یو کے میں ممبر آف پارلیمنٹ تھے تو وہ متحد بار فلسطین جا چکے ہیں اور یو کے میں پارلیمنٹ کے فلور پر اپنے فلسطین کے حق میں اپنی آواز بلند کر چکے ہیں اور وہ اب بھی فلسطین جانے کی خواہش رکھتے ہیں اگر انکو اجازت ہو۔

ہمیں اس وقت ایسی ہی لیڈر شپ کی ضرورت ہے ۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ادھر بھی اس وقت حالات کچھ ایسے ہی بنے ہوئے ہیں یہ ظلم و ستم بند ہونا چائیے اور میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی لوگوں سے اس طرح کو برتائو نہیں ہونا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی یکجہتی سے کرپشن کا خاتمہ اور صاف و شفاف الیکشن کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہک بدقسمتی سے پاکستان میں سیاست ایک تجارت بن کر رہ گئی ہے اگر یہ کہیں کہ اس ملک میں کرپشن کینسر بن گئی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ ہمیں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو یقینی بنانا ہوگا اور اس میں ہم سب کو مل کر اپنے حصہ کی شمع جلانا ہو گی۔