Live Updates

مسلم لیگ ن پاکستان کو ہر مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی، چوہدری عاصم رندھاوا

ملک میں منظم سازش کے تحت عدم استحکام کے ذریعے عمران خان کو مسلط کیا گیا، کوآرڈینیٹر(ن)لیگ این ای111

منگل 21 نومبر 2023 16:51

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما کوآرڈینیٹر این ای111چوہدری محمد عاصم رندھاوا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو ہر مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی ماضی میں ن لیگ کی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن الحمدللہ پارٹی مضبوطی کی طرح میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی قیادت کو من گھڑت کیسوں میں جیلوں میں بند کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت عدم استحکام کے ذریعے عمران خان کو مسلط کیا گیا جس نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا اتنی لوٹ مار کی گئی تاریخ میں مثال نہیں ۔سولہ ماہ کی حکومت لے کر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا انہوں نے کہا کہ اب عوام کے اچھے دن آ رہے ہیں انشائ اللہ میاں محمد نواز شریف سادہ اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو نگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات