استاد اہلسنت بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر ذیشان خان قادری کاخادم حسین رضوی کے عرس مبارک کے موقع پر ان کے ایصال ثواب و خراج تحسین پیش

منگل 21 نومبر 2023 17:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) استاد اہلسنت بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر ذیشان خان قادری نے علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحم اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر ان کے ایصال ثواب و خراج تحسین پیش کرنے کے لیے محفل منعقد ہوئی اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے لا فورم کے صدر ایڈوکیٹ صدام حسین کلاچی غلام عباس قادری امیر خسرو سہروردی حافظ محمد فیصل قادری و دیگر موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحم اللہ علیہ نے بہت کم عرصے میں پوری دنیا میں عشق مصطفیﷺکو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے وہ پہریداری دی جو کہ وہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گے رضوی صاحب نے اپنے خطابات کے ذریعے امت کو پھر سے غیرت و حمیت کا درس دیا جوانوں بوڑھوں بچوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کر کے نظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے تیار کیا آج ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم خادم حسین رضوی کے پیغام اور مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہم سب پر یہ لازم ہے کہ 2024 میں اپنے ووٹ کے ذریعے حق کا علم بلند کریں اور نظامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں جب تک ہم مفادات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد نہیں کریں گے تب تک ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نافذ نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ سقوط خلافت عثمانیہ کے بعد امت مسلمہ کو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ ایک سبق پڑھایا گیا وہ یہ کہ اسلام امن کا دین ہیاور اسلام امن کا درس دیتا ہے ہم دیکھتے رہے افغانستان میں فلسطین میں چیچنیا میں عراق میں ظلم کے داستانیں بنتی رہیں مسلمان گاجر مولی کی طرح کٹتے رہے مسلمانوں کو مدد کے لیے پکارتے رہے بھوک و افلاس سے چیختے رہے لیکن پھر بھی ہمارے اسلامی سکالرز اسی موضوع پہ لکھتے رہیکہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اسلام امن کا درس دیتا ہے قربان جا بابا جی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے جنہوں نے دو ہی جملوں میں بڑے جاندار اور بڑے پر جلال الفاظ میں امت پر یہ واضح کر دیا کہ واقعی اسلام امن کا درس دیتا ہے لیکن جب غیرت کا وقت آجائے تو پھر اسلام امن کا نہیں غیرت کا درس دیتا ہیجب بہادری اور شجاعت دکھانے کا وقت آجائے تو پھر اسلام بزدلی کا نہیں بلکہ شجاعت و بھادری کا درس دیتا ہے۔