ایبٹ آ با د میں زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز

جمعرات 23 نومبر 2023 11:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) ایبٹ آباد میں سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ ڈویژن کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ ڈویژن ایبٹ آ باد عمر خان نے ایبٹ آ باد شہر سے مانسہرہ چلنے والی گاڑیوں کے کرائے نامے چیک کئے، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر موقع پر مسافروں کو کرایہ واپس کرنے سمیت متعدد گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔

اس موقع پر ایم وی آئی، انچارج ویٹس بمعہ سٹاف اور ٹریفک پولیس ایبٹ آ باد بھی موجود تھی۔ آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ جاری کردہ کرایہ نامہ منسوخ ہو چکا ہے، اب کوئی بھی ڈرائیور کسی بھی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہ کرے اور ایسا کرنے والے ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔