نو مئی کے واقعات کی تحقیقات اور چالان جمع کرانے میں تاخیر پر آر پی او راولپنڈی کا نوٹس

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے سی پی او خالد ہمدانی اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان کو اظہار ناراضگی کا خط لکھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 نومبر 2023 11:45

نو مئی کے واقعات کی تحقیقات اور چالان جمع کرانے میں تاخیر پر آر پی او ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 نومبر 2023ء ) نو مئی کے واقعات کی تحقیقات اور چالان جمع کرانے میں تاخیر پر آر پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے سی پی او خالد ہمدانی کو اظہار ناراضگی کا خط لکھ دیا۔ آر پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار ڈویژن وقاص خان کو بھی اظہار ناراضگی کا خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ آر پی او راولپنڈی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ نو مئی کے واقعات کی تفتیش میں سی پی او راولپنڈی تعاون نہیں کررہے ۔

آر پی او نے سی پی او راولپنڈی کے PSO سکندر احمد کو معطل کرکے جہلم تبادلہ کردیا، آر پی او راولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز اور بد انتظامی پر تین ایس ایچ اوز کو نوکری سے برخواست کردیا ہے، برخاست ہونے والے ایس ایچ اوز میں تھانہ روات، تھانہ کینٹ اور تھانہ دھمیال کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر 280 صفحات پر مشتمل چالان جمع کروادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں شیر پاؤ پل پر پولیس گاڑیاں جلانے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف 280 صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کروا دیا، چالان میں 45 گواہان کی فہرست بھی شامل ہے، چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، رانا تنویر ،ریاض حسین اور ضیا خان سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 24 نومبر کو طلب کر لیا۔

تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں کچھ گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ ہم نے الیکشن لڑنے ہیں، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے بھی الیکشن لڑنا ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’کیا الیکشن کے لیے جیل سے باہر ہونا لازمی ہے؟‘ اس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ’ضروری نہیں لیکن الیکشن کیمپین تو کرنی ہے‘، جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ کے ایک مقدمے کا چالان آ گیا ہے لیکن مجھے نہیں علم کہ آپ پر کتنے مقدمات ہیں، اس کیس کا باقی ملزمان کی حد تک چالان طلب کیا ہے، چالان آ جائے گا تو اس کو کچھ ہفتوں میں نمٹا دیں گے