فلسطینی جذبہ جہاد سے کفر کی قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں‘ سنی علما کونسل

دنیا بھر کے مسلم حکمران زبانی یکجہتی کی بجائے فلسطین کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں‘ مولانا حافظ حسین احمد

جمعرات 23 نومبر 2023 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ فلسطینی جذبہ جہاد سے کفر کی قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں،دنیا بھر کے مسلم حکمران زبانی یکجہتی کی بجائے فلسطین کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں،مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ امت مسلمہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہوکر فلسطین جانے کیلئے بے قرار ہے،مسلم حکمران غیر ایمانی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں ہر فورم پر عملی طور پر آواز بلند کریں،مظلوم فلسطین کے عوام مدد کیلئے مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو پکار رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کیوں خاموش ہیں انہیں فلسطین میں چھوٹے بچے بچیوں خواتین بوڑھوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آرہی ۔اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے والے سن لیں سپر پاور صرف اللہ عزوجل ہے،،مسلم ممالک فلسطینیوں کو خوراک،پانی،ادویات پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں۔