Live Updates

ٹنڈومحمد خان ، پولیس کی کارروائی، منشیات میں استعمال ہونے والا 20 لاکھ سے زائد مالیت کا خام مال برآمد ، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2023 17:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سید سلیم شاہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ٹنڈو فضل روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے79 کٹے منشیات کے برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو مزدا سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر حامد علی اوٹھو نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر شریف ملاح کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے ٹنڈومحمدخان، ٹنڈوفضل روڈ پر چیکنگ کے دوران منشیات میں استعمال ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے خام مال کو برآمد کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور اقبال کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ دوران کارروائی تین ملزم عبدالخالق عرف خالو خاصخیلی ، عمران خان بھرگڑی اور بلال احمد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اسٹیشن بی سیکشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات