ڈپٹی کمشنرکا نصرت فتح علی خاں ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ لیا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے نصرت فتح علی خاں ہسپتال حسیب شہید کالونی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاکرمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی،ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی کو چیک کیا اور موقع پر مریضوں ولواحقین سے ہسپتال کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔

انہوں نے واش رومز کے فعال ہونے اور صفائی کے معیار کو بھی دیکھا، صاف ستھراماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مزید شعبوں کو فنکشنل بنانے پرفوکس ہے جس کی بدولت مختلف امراض کے مریضوں کو علاج معالجہ میں سہولت ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور پر گہری نظر رکھنے اور مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،عوام کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کے لئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران شہریوں کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں تاکہ انہیں باربار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں وبازاروں میں 1333 انسپکشنز کرکے اوورچارجنگ کے مرتکب 19 گرانفروشوں اورنرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 73 دکانداروں وریڑھی فروشوں کو 2 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن پورا کریں اس ضمن میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے باقی دکانداروں کو نصیحت ملنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :