دسمبر2009 میں این ایف سی ایوارڈ کے وقت میں وزیرخزانہ نہیں تھا ، سینیٹراسحق ڈار

جمعہ 24 نومبر 2023 12:50

دسمبر2009 میں این ایف سی ایوارڈ کے وقت میں وزیرخزانہ نہیں تھا  ، سینیٹراسحق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) قائد ایوان اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ دسمبر 2009 میں این ایف سی ایوارڈ کے وقت میں وزیر خزانہ نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر 2009 میں این ایف سی ایوارڈ آیا تھا اس وقت شوکت ترین وزیر خزانہ تھے یوسف رضا گیلانی اس وقت وزیراعظم تھے 2008ءمیں ہم حکومت میں شامل ہوئے تھے لیکن مئی میں عدلیہ کی بحالی کے معاملے پر ہم حکومت سے الگ ہو گئے تھے میں نے اس وقت پنجاب حکومت کی مدد کی تھی این ایف سی ایوارڈ پر گوادر میں دستخط کیے گئے تھے۔