کراچی اور جامشورو کے کچھ حصوں میںآج اور کل آندھی اور بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 24 نومبر 2023 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی اور جامشورو کے کچھ حصوں میں ہفتے اور اتوار کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے اور اتوار کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانے درجے کی بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔