غ*ملک کی سالمیت سے کھیلنے والوں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے، ثروت اعجاز قادری

اتوار 26 نومبر 2023 19:40

ش*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) ملک کی سالمیت سے کھیلنے والوں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں سازشی عناصر اپنے مفادات کے لیے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔پاک فوج نے احتساب کا عمل شروع کر کے اچھی روایت قائم کی ہے۔پاک افواج پوری قوم کا وقار ہے۔

ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر پورا بھروسہ ہے۔ہمارے دشمنوں نے ہمیشہ چھپ کر وار کیا ہے۔ہمارے سیکورٹی اداروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ملک کی بقا و سلامتی ہمارے سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں میں ہے۔پاکستانی قوم ملک کے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ بھی از خود نوٹس لے کرقومی اداروں میں کرپشن کرنیوالوں کا احتساب کرے۔

قومی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے ہیں۔اس میں بیٹھے ہوئے آستین کے سانپ ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔وی آئی پی کلچر اشرفیہ بن کرملک کی عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر کچل رہا ہے۔وی آئی پی کلچر کے خاتمے سے ملک کے موجودہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔کرپشن کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے ادارے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے احتساب کے عمل کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

ہمارے ادارے اگر سب کو ایک نظر سے دیکھ کر کام کرتے تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا۔ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا۔بیرونی طاقتوں نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا وہ ہمیشہ پاکستان کو پسپائی کی طرف دھکیلتی رہتی ہیں۔ذرا سے فائدے کے لیے بیرونی طاقتوں کے ملک میں موجود سہولت کار پاکستان کی سالمیت کو داؤں پر لگا دیتے ہیں۔ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آ کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہر اور انٹیلیجنٹ افراد موجود ہیں۔ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے ان سب کو اگے لانا ہوگا