ہرنائی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

منگل 28 نومبر 2023 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب اور چیرمین یونین کونسل نمبر 4 ضلع ہرنائی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج29 نومبر 2023 کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 081-9201253، پر فون یا [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہی