شہباز شریف سے انجینئر امیرمقام اور جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی ملاقات

منگل 28 نومبر 2023 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے صوبہ خیبرپختونخوا پارٹی کے صدر انجینئر امیرمقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ ماڈل ٹان لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہبازشریف نے انجینئر امیرمقام اور مرتضی جاوید عباسی کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا، شہبازشریف نے مشکل حالات میں پارٹی کو خیبرپختونخوا میں منظم رکھنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر انجینئرامیرمقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبہ بھر کے تمام حلقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور آنے والے عام انتخابات میں دوسری جماعتوں کیساتھ اتحاد پر غور کیا گیا۔