بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے، (کل) کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے میں خطاب کریں گے

بدھ 29 نومبر 2023 17:14

بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے، (کل) کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے،کل(جمعرات)کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے میں خطاب کریں گے ۔ترجمان بلاول ہائوس نے پارٹی چیئرمین کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے۔بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیسں کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت آج(جمعرات)کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کاجلسہ رکھا گیا ہے، جس میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کارکنوں سے خطاب کریں ۔کوئٹہ جلسے کے دوران 8فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن کے حوالے پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورہ بلوچستان کے دوران پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گے۔