70 سال سے بے گناہ نہتے فلسطینی جبر اور اسرائیلی نا انصافی کا سامنا کررہے ہیں‘ شہبازشریف

بدھ 29 نومبر 2023 19:49

70 سال سے بے گناہ نہتے فلسطینی جبر اور اسرائیلی نا انصافی کا سامنا کررہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 29نومبر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کا دن ہے ،70 سال سے بے گناہ نہتے فلسطینی جبر اور اسرائیلی نا انصافی کا سامنا کررہیہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے غزہ کے لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی اسرائیل کے تسلط زدہ علاقے میں رہ رہے ہیں،50 دنوں میں اسرائیل نے 15000 افراد جس میں 6000 بچے اور 4000 خواتین تھیں ان کو شہید کر دیا،فلسطینیوںکے ساتھ مل کر حق کی آواز اٹھانا ہی اصل فریضہ ہے۔