جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

بدھ 29 نومبر 2023 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی کراچی کے رہنماء وسابق رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے بہار کالونی لیاری میں واقع گھر کے باہر فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا اور سید عبدالرشید کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سید عبدالرشید کے گھر پر فائرنگ بزدلانہ حرکت اور اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے جماعت اسلامی کی قیادت وکارکنان کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔جماعت اسلامی کے رہنما نے بطور رکن سندھ اسمبلی اورضلعی امیرکے علاقے کے عوام کی خدمت اورترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاگئے ہیں ۔انتخابات قریب آتے ہی اس طرح کے واقعات نگران حکومت والیکشن کمیشن کے لیے چئلیج ہیں۔