سی ٹی اوراولپنڈی کاسرکل آفس ٹیکسلا کا دورہ

شہید ٹریفک اسسٹنٹ جاویداقبال شہید کے نام سے منسوب سرکل آفس میں نئے بلاک کا افتتاح

بدھ 29 نومبر 2023 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے گزشتہ روزسرکل آفس ٹیکسلا کا دورہ کیا اور حال ہی میں شہید ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹ جاویداقبال شہید کے نام سے منسوب سرکل آفس میں نئے بلاک کا افتتاح کیااور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں اور شہید ٹریفک اسسٹنٹ جاوید اقبال کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کی سٹی ٹریفک پولیس، راولپنڈی کے لئے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ بعدازاں چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی تیمور خان شہید جاوید اقبال کے گھر تشریف لے گئے اور ان کی فیملی کو امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی۔