سعودی عرب نے پاکستان 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

ڈپازٹ کی مدت 5 دسمبر 2023 کو مکمل ہونی تھی، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع زرمبادلہ کے غیرملکی ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے دی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 نومبر 2023 19:57

سعودی عرب نے پاکستان 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء) سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اعلامیہ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 5 دسمبر 2023 کو مکمل ہونے والی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے، سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے اور زرمبادلہ کے غیرملکی ذخائر کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی ہے۔

(جاری ہے)

  تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال کیلئے بڑھا دی گئی ہے، یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔ یاد رہے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجراء ہوا تھا۔