
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کاپشاور پریس کلب کا دورہ ، سولر سسٹم کا افتتاح
بدھ 29 نومبر 2023 20:50
(جاری ہے)
ہم نے گورننس کو عوام کی خدمت کے اُصولوں پر بہتر بنانا ہے اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ۔ نگران حکومت نے ریونیو کے دیرینہ مسائل کے حل ، تجاوزات کے خاتمے ، گراں فروشی ، ملاوٹ، کرائمز ، ٹریفک کے مسائل اور منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں سخت مہم کا آغاز کیا ہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ منشیات کے خلاف مہم میں نگران حکومت کو صحافیوں کے تعاون اور رہنمائی کی ضرورت ہو گی ۔ منشیات ایک لعنت ہے اور منشیات فروش ہماری نسلوں کے دشمن ہیں ۔ منشیات مافیا نے سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کو اپنا گڑھ بنا لیا ہے اس لئے ان کے خلاف جہاد میں حکومت کو صحافیوں کے تعاون کی بھر پور ضرورت ہے ۔ ارشد حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں زراعت و لائیو سٹاک کے محکموں کے ذریعے لوگوں کو اچھی پیداوار کی تربیت دی جائے گی تاکہ صوبے کے عوام خوشحال ہو سکیں۔ ہم نے تمام وزارتوں اور محکموں کو عوام کی خدمت کا پروگرام دیا ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ۔ نگران حکومت صوبے کے قدرتی اور معدنی وسائل کو عوام کی خوشحالی کیلئے بھر پور استعمال کرے گی ۔ہم نے اپنے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے ہیومین کیپٹل ایکسپورٹ سٹریٹٹیجی مرتب کی ہے جس کے تحت اگلے سال 5 لاکھ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ ارشد حسین نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو اُن کی صلاحیتوں کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ اُنہیں بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نگران حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی ہے جس کا مقصد تعلیم و صحت کے نظام کو وقت کی ضروریات کے مطابق بنانا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کیلئے ناگزیر ہے ۔ میڈیا نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور اس کی اسی اہمیت کے پیش نظر میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔ میڈیاہماری نظریاتی سرحدوں اور آزادی کی ترجمانی کرتا ہے اور حکام تک عوامی مسائل کو پہنچاتا ہے ۔ صحافت ایک عظیم مشن ہے جبکہ صحافی کاکام بہت مشکل اور محنت طلب ہو تا ہے ۔ صحافی ہفتہ بھرچوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرائض سر انجام دیتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران خیبرپختونخوا کے صحافیوں نے جن نامساعد حالات میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں ان کی پوری دُنیا میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پشاور پریس کلب کیلئے تین کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
-
پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈہ نیٹ ورک بند کر دیا
-
گورنر پنجاب سے فلپائن کےاعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
ناصر شاہ کا خصوصی توجہ کے حامل بچوں کے ادارے کا دورہ، تمام سینٹرز کی سولرائیزیشن کا اعلان
-
بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں، گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
-
نکاح کو آسان بنانے کے عزم کی عملی مثال خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا تیسرا مرحلہ مکمل
-
گورنرخیبرپختونخواسے تیمرگرہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ اراکین پرمشتمل وفد اور تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنرہاوس پشاور میں الگ الگ ملاقاتیں
-
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کسی بھی جارحیت پر دشمن کو دندان شکن جواب دیں گے،حنیف عباسی
-
خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیا جا رہا ہے اور لیاجائے گا، وزیرقانون
-
شہبازشریف کا محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطہ ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس
-
پاکستان امن چاہتا ہے مگر جارحیت کا جواب دینا بھی جانتا ہے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.