ٴْاسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیا

بدھ 29 نومبر 2023 21:50

ُ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او معطل قرار دے دیا۔

درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجہ کے مطابق یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے، حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے، اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے،اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے،اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا،ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے، درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

29-11-23/--335 #h# لله*سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد اور انکی ٹیم کی ملاقات ،ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت چنیوٹ تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی [گزشتہ چار ماہ کے دوران چنیوٹ پولیس نے ڈکیتوں اور مجرمان سے 60 ملین سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس دلوایا #/h# ,لاہور (آن لائن) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد اور انکی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔

ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت چنیوٹ تعیناتی کے دوران ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 60 ملین سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کو واپس دلوایا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 167 مقدمات درج، 167 ملزمان گرفتار، قبضہ سے 5 کلاشنکوف، 26 بندوقیں، 09 رائفل اور 116 پسٹل برآمد کیے۔

اسی طرح چنیوٹ پولیس نے 5 بلائنڈ مرڈر ٹریس کئے، مجموعی طور پر قتل کے 23 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجاجبکہ 664 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، 14 ڈکیت گینگز کے 38 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 ملین روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔چنیوٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں 145 کلو گرام چرس، 15267 لیٹر شراب و لہن برآمدکی ۔

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون میں 494 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او چنیوٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف رینک کے 69 پولیس افسران و اہلکاروں کو نئے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے مختلف 55 مقدمات میں 30 ملزمان کو ٹریس کرکے 5 ملین کا مال مسروقہ برآمد کیا جبکہ گھروں سے لاپتہ 8 بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کیا۔آئی جی پنجاب نے ڈکیتی، قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے کیسزکو کامیابی سے ٹریس کرنے پر چنیوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو موثر حکمت عملی سے مزید آسان بنایا جائی