ْجھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے‘شہباز شریف

(ن) لیگ کے صدر سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات ، نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی

بدھ 29 نومبر 2023 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود الحق، پارٹی رہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔رہنماں نے شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک دی۔شہباز شریف نے نیک تمنائوں پر پارٹی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم، قوم کی دعائوں، پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔