خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا احتساب کرنا ضروری ہے

مسلم لیگ ق عام انتخابات میں سرپرائز دے گی، حکومت میں آکر مہنگائی بےروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مرکزی رہنماء ق لیگ چودھری شافع حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 نومبر 2023 21:21

خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا احتساب کرنا ضروری ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی نوسالہ حکومت کا احتساب کرنا ضروری ہے، حکومت میں آکر مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق انتخابات میں سرپرائز دے گی، بنیادی انسانی حقوق اور مثالی معاشرے کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے، پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا حصہ ہے، مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے، بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

چودھری شافع حسین نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا احتساب ضروری ہے، یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن فعال اور جدید بنانے کی ضرورت ہے، اس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کا پلان دیئے بغیر الیکشن ملکی مسائل کا حل نہیں، الیکشن میں کوئی جماعت اکثریت لیتی دکھائی نہیں دیتی، ابھی تو الیکشن کا ماحول نظر نہیں آرہا، عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ایران سے سستی گیس اور توانائی کی دیگر ضروریات پوری کرنا ہوں گی، ایران سے گیس لینے سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، مہنگی توانائی عوام اور صنعتکاروں کی پہنچ سے دور ہے، سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانا ہوگا، نگران وزیراعلیٰ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ چودھری سالک نے کہا کہ چودھری سرور نے ہمیں نہیں چھوڑا وہ واپس آکر وضاحت کریں گے۔