پاک افغان ممالک کے درمیان نفرتوں ،دوریاں ،مشکلات ختم کرنے کی ضرورت ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:00

ڑ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ برادراسلامی ممالک پاک افغان ممالک کے درمیان نفرتوں ،دوریاں ،مشکلات ختم کرنے کی ضرورت ہے پاک افغان کے درمیان نفرت ڈالنے والے دونوں ممالک کے دشمن ہیں امریکہ پھر افغانستان پاکستان کولڑانے کی سازش وکوشش کر رہاہے۔دونوں ممالک کے بارڈرپر رہنے والے گزشتہ 75سالوں سے ایک خاندان کی طرح رہ رہے ہیں۔

کوئی بھی طاقت کسی بھی طرح ان کو ایک دوسرے سے دور یا ایک دوسرے کادشمن نہیں بناسکتے۔حکومت تماشائی واپنے آقائوں کے حکم کے بجائے خود چمن دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کریں ڈیڑ ھ ماہ سے جاری دھرناپرامن ہے اس دھرنے میں پاکستان مخالف نعرہ لگاہے نہ کوئی گملہ ٹھوٹ گیا ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑاہوااس کے باوجودحکومت دھمکی دیکر مسائل کو طاقت یابندوق سے حل کرنے کی غلطی نہ کریںجماعت اسلامی بارڈرکے دونوں طرف کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چمن احتجاجی پرامن تحریک ضرور رنگ لے آئیگی یہ تحریک دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی عوامی قومی مفادات کے بجائے کسی اور کے مفادات وآرڈر کے پابند لگ رہے ہیں ۔ انشاء اللہ دونوں ممالک کے عوام کی محبت صدیوں سے جاری دوستی اوربھائی چارے کی وجہ سے باب دوستی باب دوستی ہی رہیگی دونوں ممالک کے برادراقوام باب دوستی کو باب دشمنی کسی صورت بننے نہیں دیگی ۔

قلعہ عبداللہ چمن میں مقامی اقوام وعوام کے شناختی کارڈ بلاک کرنا ظلم وناانصافی ہے مقامی افراد کے پاس شناختی کارڈ تک دستیاب نہیں اور حکومت پاسپورٹ وویزہ پالیسی زبردستی لاگو کر رہے ہیں ۔مقامی افراد کو نادراکی جانب سے شناختی کارڈبلاک کرنے کی تکالیف ومشکلات سے نجات دلائی جائیں۔ دھرنے والوں سے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں پالیسی کے تحت اقدامات کیے جائیں زبردستی نفرت آمیز رویوں سے دشمنیوں وغلط فہمیوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کے بجائے ملک وملت دشمنوں کو ہورہاہے۔

صدیوں سے رہنے والوں کے درمیان نفرتیں پھیلاکر کس کی خدمت ہورہی ہے افغانوں کو بے عزت کرکے،پولیس کے ذریعے رقم نکلواکربدنام رسواکرکے نکالنا نفرتوں میں اضافے کے مترادف ہے ہمسائیہ مسلم ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بنانے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے اورخارجہ پالیسی نہ ہونے کہ وجہ سے اورریاست بچانے کے نام پر پاکستان کے ہمسائیوں سے تعلقات روزبروزخراب ہورہی ہے ۔

نگرانوں کی نگرانی کرنے والوں کو پالیسیاں ملک وقوم کے مفادات پر مبنی بنانی چاہیے ۔نگران حکومت ،صوبائی وزیر اطلاعات کے بیانات ودھمکیاں دانشمندی نہیں ۔ چمن پاک افغان بارڈرباب دوستی کو باب دشمنی بنانے سے گریز کیا جائے ۔چمن کے عوام وشہری شناختی کارڈ سے محروم جبکہ حکمران پاسپورٹ اور ویزہ مانگ رہے ہیں نادرہ نے سب سے زیادہ شناختی کارڈ بھی چمن میں بلاک کر دیے ہیں ایک طرف نادرہ کاعوام کیساتھ یہ رویہ اور دوسری طرف حکمران عوام سے جدید دستاویزات مانگ رہے ہیں عوام کو قانونی دستاویزات بنانے کیلئے سہولت وآسانی فراہم کی جائے ۔جماعت اسلامی دونوں ممالک کے عوام کوآمدرورفت میں سہولت وآسانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہی