
صدر بائیڈن نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر سی آئی اے چیف کو نئی دلی بھیجا ، رپورٹ
جمعہ 1 دسمبر 2023 23:00
(جاری ہے)
امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایک اہلکار گرپتونت سنگھ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہے ۔واشنگٹن پوسٹ نے بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے اگست کے اوائل میں ہندوستان کا دورہ کیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ روی سنہا پر زوردیا کہ بھارت اس سازش کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائے ۔
انہوں نے قتل کی اس سازش کو 'سنگین معاملہ' قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ، بھارت سے توقع کرتا ہے کہ وہ آئندہ ایسی کسی بھی سرگرمی شامل نہیں ہو گا ۔انہوں نے ایسا دوبارہ نہ ہونے کے بارے میں امریکہ کو یقین دہانی کرانے پر بھی زوردیا تھا۔رواں سال جولائی کے آخر میں بے نقاب ہونے والی اس قتل کی سازش کے بعد بھارت اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کا آغازہوا۔ امریکی حکام نے اپنے بھارتی ہم منصبوں سے اس سازش کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق صدر بائیڈن نے جی 20 سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی کے دورے کے دوران ایک دو طرفہ ملاقات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ذاتی طور پر بھی یہ مسئلہ اٹھایاتھا۔ یہ سفارتی سرگرمیاں اس واقعے سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں کا حصہ تھیں، جن میں نومبر میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے نئی دہلی کے دورے بھی شامل ہیں ۔یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام نے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا تھا اور بھارت کے ملوث ہونے کے خدشات پرنئی دلی کو وارننگ جاری کی تھی۔گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں اس قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.