ہم سب پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، نیاز اللہ نیازی

پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں ا نٹر ا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں 20 دن انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا ٹائم دیا جس کے اندر الیکشن کرو ائے ،پی ٹی آئی الیکشن کمشنر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، یہ واحد پارٹی ہے جس میں ا نٹر ا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں 20 دن انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا ٹائم دیا20 دن کے اندر ہم نے الیکشن کرو ائے ہیں2009 اور 2012 بھی میں نے کروائے تھے۔

(جاری ہے)

میں نے 2020 کے رولز کے مطابق الیکشن کنڈکٹ کروائے ہمارے تمام پریزائڈنگ افسران نے تمام پراسس پورا کیا،تمام صوبوں کے صدر اور سینٹر کیلئے اپنے نامی نیشن پیپر دئیے جس کو فائنل کیا گیا،15 سے 18 پریزائڈنگ افسران ہیں ۔ الیکشن رولز کے مطابق تمام کام ہو رہے ہیں،ہمارے پاس ایک پینل آیا ۔ ایک پینل الیکشن ہوا ہے بلوچستان سے صدر منیر احمد بلوچ ،سندھ سے علیم عادل شیخ،کے پی سے علی امین گنڈہ پور ،پنجاب سے یاسمین راشد،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ، عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ،اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوگئے ہیں